پاکستان تازہ ترین

پسند کی شادی پر مسلح افراد نے پورا گاؤں جلا دیا

Share:
Spread the love

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر مسلح افراد نے پورے گاؤں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی، جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ خاندان کئی روز گزرنے کے باوجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مسلح افراد نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کیا اور درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ حملہ آور فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گوٹھ صدیق آرائیں اور گوٹھ غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد مشتعل افراد نے گاؤں کو آگ لگا دی۔پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف کئی روز گزرنے کے باوجود تمام ملزمان گرفتار نہ ہونے پر متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور شدید گرمی میں بغیر چھت کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے