پاکستان تازہ ترین

کوکین ڈیلر پنکی کے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) کراچی سے گرفتار ہونے والی کوکین کے سب سے بڑی ڈیلر انمول عرف پنکی نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔دوران تفتیش ملزمہ انمول عرف پنکی نے 13 سال قبل منشیات فروشی کا آغاز کرنے کا انکشاف کر دیا، ملزمہ نے پوش علاقوں اور پارٹیوں میں نوجوانوں کو کوکین فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

 

ملزمہ نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ 16 سے 20 سال کے لڑکے لڑکیوں کو کوکین کا عادی بنایا۔

 

تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انمول عرف پنکی نے شناخت چھپانے کیلئے انگلیاں تیزاب سے جلانے کا بھی انکشاف کیا، ملزمہ کراچی سے فرار ہو کر لاہور میں خفیہ لیبارٹری بھی چلاتی رہی۔

 

ملزمہ نے لاہور میں مبینہ طور پر ایک پولیس افسر سے شادی کا بھی انکشاف کیا ہے جبکہ کوکین کو مزید مہلک بنانے کیلئے کیٹامائن اور ایسیٹون استعمال کرنے کا بھی انکشاف کیا۔حکام کے مطابق ملزمہ کوکین کو مزید نشا آور بنانے کیلئے ڈرگس ادویات کی ہول سیل مارکیٹ سے حاصل کرتی رہی، "گولڈ” برینڈ کے نام سے 40 ہزار روپے گرام کوکین فروخت کی جاتی رہی۔

 

تفتیش میں ملزمہ نے انکشاف کیا کہ کوکین کے خریداروں میں شو بز انڈسٹری کے افراد بھی شامل ہیں، ملزمہ نے گوگل سرچ کے ذریعے کوکین اور ریڈ وائن بنانے کے طریقے سیکھنے کا انکشاف کیا جبکہ ملزمہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت دینے کا بھی دعویٰ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے