پاکستان تازہ ترین

سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 7 افراد شہید، 18 سے زائد زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے میں کم از کم 7 افراد شہید اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سرائے نورنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ طبی عملہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے