پاکستان تازہ ترین

چودھری شوگر ملز کیس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو 7کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو 7کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں 7کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کرلی گئی،عدالت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو 7کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

یادرہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی 7کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے