پاکستان تازہ ترین

وفاقی حکومت نےآئندہ بجٹ میں اہم فیصلوں کی تیاری کرلی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں اہم فیصلوں کی تیاری کرلی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں اہم فیصلوں کی تیاری کرلی،اجلاس میں برآمدات کے فروغ کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لیے کارکردگی پر مبنی مراعات متعارف کروانےکی تجویز ہے،چھوٹےاوردرمیانے درجےکے کاروبارکو عالمی منڈیوں کاحصہ بنانےکے لیے خصوصی اقدامات پرغور کیاجارہاہے۔احدچیمہ نے اس موقع پر کہاکہ حکومت بجٹ میں برآمد کنندگان کے لیے مؤثر اور ٹارگٹڈ سہولیات دینے کے لئے پر عزم ہے، برآمدات بڑھانےکے لیے صرف ٹیکس کمی نہیں، انفراسٹرکچر اور دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوگا،انہوں نے پائیدار اورکارکردگی پر مبنی ایکسپورٹ فریم ورک اپنانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ برآمدی اہداف پورے کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،برآمدی مصنوعات کی ورائٹی اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ضروری ہے۔ احد چیمہ نے کہاکہ حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیےتمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنائے گی،اجلاس میں وزیرمملکت خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک،سیکریٹری خزانہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے