پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف سےاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق جاتی امراء میں ہونےوالی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،حکومتی امور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سےمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم شہبازشریف نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نےاس موقع پرکہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیےتاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے،مہنگائی کو کنٹرول کیے بغیرعوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں،ن لیگ حکومت کی وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہیےکہ عوام کی مشکلات کو حل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے