(اُردو ایکسپریس) سیشن کورٹ لاہور نے بیوی اور ساس کو قتل کرنے کے کیس میں مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم امجد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر شبیر خان نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی اہلیہ کو منشیات فروخت کرنے کے لیے کہتا تھا، مجرم نے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کیا۔
شبیر خان نے یہ بھی بتایا کہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا