پاکستان تازہ ترین

نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر بونیر کے دفتر میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس 2025 کے مشکل ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی جبکہ ملک بھر میں 18ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ بلال کے والد پیر محمد نے بتایا کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں بطور نائب قاصد خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے محدود وسائل کے باوجود سخت محنت، عزم اور مستقل مزاجی سے یہ مقام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر توجہ اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔پیر محمد نے کہا کہ بلال کی کامیابی غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال اور امید کی کرن ہے، انہوں نے بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ حضرت بلال کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر بن گئی ہے۔ حضرت بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کی تھی۔ بلال کی کامیابی پر اہل علاقہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے