پاکستان تازہ ترین

نسوار ایکٹ 2026 : بغیر لائسنس فروخت پر جرمانہ اور سزا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) کےپی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نسوار کی تیاری اور فروخت ریگولیٹ کرنے کے پرائیویٹ بل پر اعتراض اٹھایا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی آمنہ سردار نے ‘نسوارایکٹ 2026’ کا مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا ہے جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ کا قانونی اعتراض سامنے آگیا۔ سیکرٹریٹ نے پوچھا کہ بل کس محکمہ کو بھجوایا جائے گا؟ متعلقہ محکمہ کے تعین کے بعد ہی بل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ قانون متعلقہ محکمہ کے بعد بل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ مجوزہ بل کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس نسوار بنانا اور فروخت کرنا جرم ہو گا، بغیر لائسنس نسوار کی تیاری یا فروخت پر 30ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو گا جب کہ نسوار کی سیل بند پیکنگ میں فروخت لازمی قرار دی جائے گی۔بل میں اسکول، مدرسے اور اسپتال سے 100میٹر تک نسوار کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کم عمر بچوں کو نسوار بیچنے پر 50ہزار جرمانہ اور ایک سال قید ہو گی۔آن لائن، سوشل میڈیا اور ڈیلیوری کے ذریعے نسوار کی فروخت مکمل بند ہو گی، نسوار کے اشتہار، پروموشن اور مفت نمونے بانٹنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ عوامی جگہ پر نسوار تھوکنے پر ایک ہزار روپے موقع پر جرمانہ ہو گا جب کہ ڈی سی، اےسی اور ہیلتھ افسر کو چھاپے اور دکانیں سیل کرنے کا اختیار ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے