(اردو ایکسپریس) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا پوری امید ہےکہ فریقین تنازع کےمستقل خاتمےکیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کےدوسرے دور میں جامع ‘امن ڈیل’ کوانجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔