پاکستان تازہ ترین

میٹرک امتحانات کے دوران نقل پر تین افسران معطل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران نقل اور انتظامی مسائل سامنے آنے پر سندھ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرک بورڈ کے تین افسران کو معطل کر دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ معطل کیے گئے افسران پر امتحانی مراکز میں تبدیلی اور اسکولوں میں تعیناتی کے معاملات میں کوتاہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس وقت کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ شفافیت کے دعوؤں کے برعکس، نویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے امتحان سے کچھ دیر پہلے ہی منظرِ عام پر آنے کی خبریں بھی سامنے آئیں، جس نے امتحانی نظام پر سوالات اٹھا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے