پاکستان تازہ ترین

موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق قرضوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے فروری 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 72 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو اوسطاً یومیہ تقریباً 21 ارب روپے بنتا ہے۔

 

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی قرضہ فروری 2026 تک بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 

دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا، جو بعد ازاں نمایاں طور پر بڑھ گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے