پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد سکیورٹی ہائی الرٹ، دفاتر، ٹرانسپورٹ بند

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ریڈ زون میں متعدد سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی محدود کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا۔وفد میں جے ڈی وینس،اسٹیو ٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کل اسلام آباد پہنچے گا، تاہم ایران کی جانب سے تاحال وفد بھیجنے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کو ایک “اچھے معاہدے” کی پیشکش کر رہا ہے اور امید ہے کہ ایران اس پیشکش کو قبول کر لے گا،ان کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدہ دوستانہ یا مشکل، کسی نہ کسی صورت میں طے پا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، بصورت دیگر امریکہ ایسے اقدامات کرے گا “جو گزشتہ 47 برس میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا۔” مذاکرات کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حساس علاقوں میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے