پاکستان تازہ ترین

نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔

 

انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔

 

اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے