(اُردو ایکسپریس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل تحسین کارنامہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نےدفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابل اعتماد قدم ہے