پاکستان تازہ ترین

حیدرآباد: ٹرین کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) حیدرآباد میں آٹو بھان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ دونوں لڑکیاں نجی این جی او میں کام کرتی تھیں۔

 

حیدرآباد کے علاقے آٹو بھان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئیں۔

 

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکیاں ٹریک عبور کر رہی تھیں۔ جاں بحق لڑکیاں ایک نجی این جی او میں ملازمت کرتی تھیں اور ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔

 

لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے