(اردو ایکسپریس) حکومت نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا پالیسی جاری کردی۔
اسلام آباد ٹاکس 2026 کیلئے آنے والے تمام افراد کو’’ویزا آن آرائیول‘‘ کی سہولت ملے گی، تمام ایئر لائنز کو اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ایئرپورٹس پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی’’فیسیلٹیشن ڈیسک‘‘ قائم کردیئے گئے، نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) آغا حاشر محمود خان کے دستخط سے جاری کیا گیاہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو آمد پر ویزا جاری کریں گے۔