پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔ اس اہم ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملکی قیادت نے تمام فریقین سے امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور تمام اطراف کی جانب سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دونوں فریقین کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے میں ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے مذاکرات کیلئے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون اور اعلیٰ سطح کی میزبانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے