(اردو ایکسپریس) وفاقی کابینہ نے ایران امریکا جنگ بندی پر جمعہ کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی جنگ بندی اور پاکستان کے کلیدی کردار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے متفقہ طور پر آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی اس عظیم سفارتی جیت پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ یومِ تشکر کے موقع پر مذاکرات کی حتمی کامیابی اور خطے کے امن کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ وزیرِ اعظم نے اس مشن میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا، جس پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا