پاکستان تازہ ترین

رین ایمرجنسی نافذ ،شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انتظامیہ و بلدیاتی ادارے متحرک رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو فوری امدادی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، کے ایم سی، ٹی ایم سیز اور ریسکیو ادارے فیلڈ میں سرگرم ہیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیاتی اداروں اور ریسکیو سروسز کو اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،نشیبی علاقوں کی نگرانی اور ہنگامی مشینری کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی رسپانس سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے