پاکستان تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان رہائی فورس بنانے پر سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا س کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے عمران خان رہائی فورس بنانے پر جواب طلب کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بنائی ہوئی عمران خان رہائی فورس کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اس درخواست کی سماعت آج وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین ججز کے بنچ نے کی۔ چیف جسٹس امین الدین نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے، وفاقی حکومت یقینی بنائے کے قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔

وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے لئے رہائی فورس بنانے کے خلاف کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے 10 دن میں جواب طلب کرلیا۔وفاقی آئینی عدالت میں رہائی فورس کی تشکیل کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دستاویزات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ ڈاکوؤں سے ہے۔ درخواست گزار نے امن و امان سے متعلق کراچی ہائیکورٹ کے فیصلہ کا بھی حوالہ دیا۔ سماعت کے دوران بینچ کے رکن جسٹس علی باقر نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا کی کابینہ کی جانب سے ایسی فورس بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ سزا یافتہ قیدی افراد کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے