پاکستان تازہ ترین

دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) رحیم یارخان میں دکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی،خواتین کی اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے تلے دب کر 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، خواتین بی آئی ایس پی کی امدادی رقم لینے آئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے