(اردو ایکسپریس) قومی اسمبلی کی لفٹ اچانک بند ہونے کی وجہ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، فاروق ستار ، ان کی اہلیہ سمیت اہم رہنما پھسن گئے۔ لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی، اس دوران مولانا فضل الرحمان کے اسٹاف نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو صورتحال سے مطلع کیا۔ کئی منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو کھول لیا گیا، لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیما جیلانی نے کہا کہ مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے، اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اللّٰہ سے دعا کریں، اللّٰہ رحم کرے گا۔