(اردو ایکسپریس) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 سکولز نجی افراد چلائیں گے۔ ترجمان کے مطابق 31مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد سکولز حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے