(اردو ایکسپریس) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں انفراسٹرکچر اور تعمیرات کے نظام میں یکسانیت اور عالمی معیار کے نفاذ کا فیصلہ کر دیا ۔ صوبے بھر میں روڈز، سکولز، ہسپتال، بس سٹاپ، فٹ پاتھ، سائن بورڈز اور گرین بیلٹس اب ایک ہی سٹینڈرائزڈ ڈیزائن کے مطابق ہوں گے، ہر شہر، ہر گلی اور ہر شاہراہ میں جمالیاتی حسن اور ڈسپلن کی ایک جیسی لہر نظر آئے گی ْ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی، ہر شاہراہ اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔ پالیسی کے مطابق ہر سکول، ہسپتال اور بس سٹاپ عالمی معیار کی جدید سہولیات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔
روڈز اور فٹ پاتھ کے کنارے چھوٹے کیابنز اور دکانیں بھی یکسان ڈیزائن میں تیار ہوں گی۔
سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے اور اس پر عملدرآمد کے لیے خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد صوبے کے ہر شہر میں یکساں ترقی، جمالیاتی حسن اور ڈسپلن قائم کرنا ہے تاکہ پنجاب کی شناخت صرف تعمیرات ہی نہیں بلکہ خوبصورتی اور جدید معیار سے بھی ہو۔