(اُردو ایکسپریس) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ، مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں 20 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع ہوا۔ ان مساجد کے صحن، اوپری منزلوں، ارد گرد کی عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی نماز کی ادائیگی کے لیے صفیں بچھ گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مساجد کے اطراف سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اور بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب میں دیگر دیگر مساجد میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ ادا کی۔علاوہ ازیں مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجدِ نبویﷺ کا دورہ کیا ہے،انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے