پاکستان تازہ ترین

فیصل واوڈا نے رانا ثناء اللہ کو چیلنج کر دیا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سینیٹر فیصل واوڈا نے رانا ثناء اللہ کو بانی پی ٹی آئی کو ڈیل‘ کی پیشکش پر چیلنج کر دیا اور کہا کیا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے رانا ثناءاللہ کے اس بیان پر سوال اٹھا دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو دو بار سیاسی “ڈیل” کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ راناثناصاحب‏ آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی وہ نہیں مانے، بتایا جائے یہ پیشکش کب، کہاں اور کیسے کی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کیا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے، آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ بقول آپ کے اُس نےڈیل نہیں مانی۔ سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ اگرمبینہ ڈیل قبول کرلیتےتو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے، آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتہ۔رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے ‏فیصل واوڈا کا کہنا تھا کلہ رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت توسنی ہو گی، ‏سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی ہیں کچھ نیا سوچیں ، ‏میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے فطرت نہیں، ۔ ‏رمضان مبارک اینڈ گُڈلک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے