پاکستان تازہ ترین

شہری سے بدسلوکی اور دھکے ،ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار معطل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) راولپنڈی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہری سے بدسلوکی مہنگی پڑ گئی، موٹرسائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او نے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

 

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی پر قائم ٹریفک چوکی کے دو اہلکاروں نے شہری سے بدسلوکی کی۔ ویڈیو میں اہلکاروں کی شہری سے بدتمیزی، دھکے دینے اورموٹر سائیکل چھیننے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر چیف ٹریفک آفیسرفرحان اسلم نے واقعہ نوٹس لے لیا اور کہا کہ شہری سیبدسلوکی کرنیوالے ٹریفک اہلکارمعطل کردیئے ہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے