پاکستان تازہ ترین

رمضان کا پہلا دن:پھلوں کے نرخوں کی اونچی اڑان سے شہری پریشان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) شہری افطاری کے لیے سستے فروٹ ڈھونڈنے لگے،رمضان کے پہلے دن ہی پھلوں کے نرخوں کی اونچی اڑان نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو پھل کل تک 100 روپے کلو میں مل رہا تھا اج 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ کیلے کا ریٹ کل تک 100 روپے درجن تھا آج 250 روپے تک پہنچ گیا،سیب 300 روپے کلو تک مل رہے تھے اج 450 میں اچھا سیب نہیں مل رہا۔ شہریوں نے کہا دنیا میں رمضان کے احترام میں چیزیں سستی کی جاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں مہنگائی کر دی جاتی ہے،سستا اور معیاری پھل شہریوں کی پہنچ میں نہیں افطاری کیسے کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے