(اردو ایکسپریس) کمشنرکراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقررکر دی۔
کمشنر کراچی کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 141روپے فی کلو مقررکر دی گئی ہے۔
چینی کی ہول سیل قیمت 138روپے فی کلو مقررکی گئی ہے،چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا جس کانوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیاہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں فرق ہے، کہیں تو قیمت مناسب ہے تو کہیں زیادہ ہے۔