پاکستان تازہ ترین

وفاقی حکومت کا مجموعی قرض؛سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرض میں دسمبر 2025 تک ماہانہ 1.40 فیصد اور سالانہ 11 فیصد اضافہ ہوا،دسمبر 2025 تک حکومت کے مقامی قرض 55 ہزار 363 ارب روپے پر پہنچ گئے ،دسمبر 24 میں حکومت کے مقامی قرض 49 ہزار 883 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کے مقامی قرض میں 5480 ارب روپے اورایک ماہ میں 752 ارب روپے کا اضافہ ہوا،دسمبر 25 تک حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 1 فیصد اور سالانہ 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 25 تک حکومت کے بیرونی قرض 23 ہزار 166 ارب روپے پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 24 میں حکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 764 ارب روپے تھا، ایک سال میں بیرونی قرض 1402 ارب اورایک ماہ میں 241 ارب روپے بڑھ گیا،دسمبر 25 تک حکومت کے مجموعی قرضے میں ماہانہ 1.30 فیصد اور سالانہ 9.60 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 25 تک حکومت کے مجموعی قرضے 78 ہزار 529 ارب روپے پر پہنچ گئے جودسمبر 24 میں 71 ہزار 647 ارب روپے تھے ،ایک سال میں مجموعی قرض میں 6882 ارب روپے اورایک ماہ میں993 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے