پاکستان تازہ ترین

مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تمام سرکاری جامعات کو خط بھیج دیا ہے،خط میں جامعات سے کہا گیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔سرکاری جامعات کے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سُن کر ازالہ کریں گی ۔ خط کے مطابق تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں، جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے