پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا مسائل کا گڑھ بن چکا ، مریم نواز

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا مسائل کا گڑھ بن چکا ہے،کے پی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے،فساد، انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا ۔ مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ دورمیں انتشار اور انتقام کی سیاست کو فروغ دیا گیا، وہ ملکی املاک جلا رہے تھے، ہم ملک کو سنواررہے ہیں،فساد اور انتشار کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، ماضی میں کارکردگی کے بجائے جھوٹابیانیہ فروغ دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے،آپ کے جیل کے باہر بیٹھنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں،کیا آپ کی ذمہ داری جیل کے باہر بیٹھنا ہے، لاہور کے 3 چکرکاٹے، ان کیلئے کوئی نہیں نکلا،سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہر اب سیف سٹی سے منسلک ہیں ، پنجاب کا ہرشہرسی سی ٹی وی سے مانیٹرکیاجاتا ہے، پنجاب حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 30 ہزار کلومیٹرسڑکیں زیرتعمیر ہیں،دوسرے ملکوں سے پنجاب آنے والے وفودمثبت پیغام لے کر واپس جاتے ہیں، عالمی سطح پر ملکی مثبت تشخص مزید اُجاگرکرنے کیلئے سب کو کرداراداکرنا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے ہیں،عوام کا معیارزندگی بلند کرنااوردہلیز پر سہولتوں کی فراہمی مشن ہے، خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے