پاکستان تازہ ترین

گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پشاور: گاڑیوں میں ہرقسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں، اعلامیے میں رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کیلئے خطرہ قرار دی گئی ہیں۔ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے