پاکستان تازہ ترین

ظلم کی انتہا ،سسرالیوں نے 5ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا

Share:
Spread the love

(اردو  ایکسپریس) شیخوپورہ میں ظلم کی انتہا ،سسرالیوں نے 5ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر مار ڈالا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا چہرہ، بازو اور جسم 70 فیصد جھلس چکا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ کا سخت نوٹس لے لیا، ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کر لیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،حاملہ خاتون کو آگ لگانا بدترین درندگی ہے، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی،انصاف میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے