پاکستان تازہ ترین

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نیا منصوبہ تیار

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کے تعلیمی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں سے متعلق ایک نیا اور جامع منصوبہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ںئے منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں میں سالانہ تدریسی دنوں کی تعداد بڑھا کر 190 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے لیے چھٹیوں کے دورانیے میں کمی کی جائے گی۔ اس حوالے سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کر دی ہیں۔ ان سفارشات میں سب سے اہم نکتہ موسمِ گرما کی چھٹیوں میں نمایاں کمی ہے۔

 

مجوزہ پلان کے تحت گرمیوں کی چھٹیاں جو اس وقت تقریباً ڈھائی ماہ پر محیط ہوتی ہیں، انہیں کم کر کے صرف 6 ہفتے یعنی ڈیڑھ ماہ تک محدود کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل چھٹیوں کے باعث طلبہ کی تعلیمی روانی متاثر ہوتی ہے اور نصاب کی بروقت تکمیل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے