پاکستان تازہ ترین

درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیئرز سے بننے والی جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حساس اضلاع کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان کو حساس قرار دیتے ہوئے وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی ہے جس کے باعث گلاف (گلیشئیل آؤٹبرٹس فلڈ) کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جو کسی بھی وقت سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر خبردار کیا جائے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ساتھ ہی تمام دستیاب وسائل اور ہنگامی سامان پہلے سے موجود رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

 

مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے