(اُردو ایکسپریس) موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلا دیا گیا، موسیٰ خیال میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں سے گزارا گیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ قبائلی رسم کے مطابق آٹھوں افراد بے گناہ قرار دیے گئے،علاقہ مکینوں کی جانب سے بزدار چراوہے، غلام محمد نندوانی پر رسم کی سربراہی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے سے متعلق سرکاری اداروں کو اطلاع دی گئی لیکن ان کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔