پاکستان تازہ ترین

لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی مار لیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد کےتھانہ ہمک کی حدود ماڈل ٹاون میں مبینہ طور پر لڑکے کے ہاتھوں لڑکی کا قتل۔لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو لڑکے اور دو لڑکیاں ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آئے۔کچھ دیر بعد آپس میں تلخ کلامی پر عمران اصغر نامی لڑکے نے پستول نکال لیا۔عمران نے تلخ کلامی پر عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر پر گولی ماری۔لڑکی کو گولی مارنے کے بعد عمران نامی لڑکے نے مبینہ خودکشی کر لی۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔قتل اور خود کشی کے بعد ساتھ آئے لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہوگئے۔فرار لڑکے اور لڑکی کی تلاش جاری ہے۔چاروں نوجوان نجی فیکٹری میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے