پاکستان تازہ ترین

ہری پور کشتی حادثہ : لاپتہ سیاح کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ہری پور گزشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث الٹنے والی کشتی کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے سیاح کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

 

حادثے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، تاہم ایک شخص تاحال لاپتہ ہے واقعہ میں متاثرہ خاندان کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے۔

 

ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے