پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی بری،ڈاکٹر یاسمین اورعمر چیمہ48برس قید،تفصیلی فیصلہ جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت دیگر ملزمان کی سزائوں کا 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزموں کو بری اور ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 18 ملزموں کو سزائیں سنائیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، اس نے ثابت کیا کہ وہ موقع پر موجود نہیں تھے، وقوعہ کے روز شاہ محمود ملتان سے کراچی گئے جس کےشواہد پیش کئے گئے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو مجموعی طور پر 48 برس قید کی سزائیں سنائیں۔عدالت نے مختلف دفعات کے تحت مجرموں کو سزائیں سنائیں،مجرموں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی، جرمانوں کی عدم ادائیگی پر مزید قید کی سزا بھی کاٹنی ہو گی،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزموں کو بری کیا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 18 ملزموں کو سزائیں سنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے