(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 23 مارچ کو قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ گزشتہ چار سال سے اس اعزاز کے منتظر ہیں، مگر ہر بار آخری لمحات میں ان کا نام نکال دیا جاتا ہے۔
22 سالہ شہروز کاشف دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں اور چار گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر انہیں فخر ہے، مگر ایوارڈ نہ ملنے سے جذبہ ماند پڑ گیا۔ تاہم، ان کا عزم اب بھی مضبوط ہے۔
انہوں نے 23 مارچ کو ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد بھی دی۔