(اُردو ایکسپریس) ساہیوال کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی اور ماں بیٹی سمیت 1 سالہ پوتی کو اغوا کر کے لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گھر کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم منیر کی بیٹی سے زہرہ بی بی کے بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لے کر مغویوں کی جلد بازیابی کا حکم دے دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کو جلد گرفتار کر کے مغویوں کو بازیاب کروایا جائے گا۔