ایکشن

بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، 30 بھارتی فوجی تنصیبات تباہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ شروع ، بھارتی میزائلوں نے راولپنڈی، شورکوٹ اور چکوال میں بیسز کو نشانہ بنایا، جواب میں پاکستان نے ادھمپور، گجرات، پٹھانکوٹ، جالندھیر کے ایئربیسز سمیت بھارت کی 30 فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔ ان میں بھارت کے براہموس میزائل کی دو اسٹوریج سائٹ شامل ہیں۔

 

سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

بنیانِ مرصوص کا مطلب سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، یاد رہے کہ آپریشن کا نام قرآنی آیت سے لیا گیا ہے۔

 

”اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ“ جنگ بدر، جنگ اُحد، اور دیگر معرکوں میں یہ اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کا راز بنی۔

 

پاک افواج کی جانب سے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے۔

 

پاکستانی افواج نے نے بھارتی جارحیت کے جواب میں دہلی، راجھستان، اور گجرات نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے فتح میزائل نے نئی دہلی میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

 

پاکستانی میزائل فتح نے پٹھان کوٹ، گجرات، اودھم پور ائیربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

 

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔

 

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.

 

پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا ہے، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و دیگر تباہ کردیے گئے۔ بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے