تازہ ترین

نادرا میں مختلف پوزیشنوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بارے میں پُرجوش ہیں تو یہ آپ کیلیے بہترین موقع ہے،پوزیشن کے بارے میں مزید جاننے اور درخواست دینے کیلیے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dj5KmzJJ ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ پیچیدہ ڈیٹا کو قابل عمل بنانے کیلیے اعلیٰ درجے کی BI اور حل تیار کرنے پر مرکوز ہے،آپ اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ میں جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے مشن میں شامل ہو سکتے ہیں،پوزیشن کیلیے اپلائی کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dUf8sQ72
ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا انجینئر لیڈ) نادرا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا انجینئر لیڈ کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ عہدہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچرز کو ڈیزائن کرنے اور ان کا انتظام کرنے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کو ڈیٹا انجینئرنگ اور ڈیٹا ٹیکنالوجیز کا جنون ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں،درخواست دینے کیلیے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dK_JHg9H اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے) نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے کے عہدے کیلیے بھی درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ پوزیشن اتھارٹی کے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، اس بہتر بنانے اور قابل اعتمادی و کارکردگی کو یقینی بنانے کیلیے ہے،اگر آپ کو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، پرفارمنس ٹیوننگ اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت حاصل ہے تو پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں،اپلائی کرنے کیلیے دیے گئے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/d63iuC89 واضح رہے کہ مذکورہ ملازمتوں کے مواقع نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں جن کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے