تازہ ترین دنیا

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ: افغان شہری غلام رسول فقیر کو سزائے موت

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)سعودی وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان شہری غلام رسول فقیر کو مکہ مکرمہ میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں اس پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ مجاز عدالت نے تمام شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔

وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، تاہم عدالت عظمیٰ نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ آج ہفتہ کے روز مکہ مکرمہ میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ مملکت میں منشیات اسمگلنگ اور اس کے کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت ترین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے