پاکستان تازہ ترین

لاہور سے 92 کروڑ روپے مالیت کا چلغوزہ کیسے غائب ہوا؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چلغوزہ، جو دنیا کے مہنگے ترین خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے، اپنی لذت، غذائی فوائد اور منفرد ذائقے کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی قیمت اکثر فی کلو 10 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

حالیہ دنوں میں لاہور کے علاقے شادباغ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 92 ٹن چلغوزہ پراسرار طور پر غائب ہو گیا، جس کی مالیت تقریباً 92 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ تاجروں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر جلد از جلد ریکوری نہ ہوئی تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

پاکستان میں چلغوزے کی پیداوار زیادہ تر ژوب، کوہستان، چترال، گلگت اور وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں ہوتی ہے، جبکہ لاہور اس خشک میوے کی تجارت کا ایک اہم مرکز ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے تاجر یہاں آ کر چلغوزہ خرید و فروخت کرتے ہیں اور اسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔

چلغوزہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکریٹری جاوید خان کے مطابق یہ کاروبار گزشتہ 40 سالوں سے جاری ہے اور ہر سال خاص طور پر ستمبر، اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں جنوبی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں سے چلغوزہ مارکیٹ میں آتا ہے۔ اس بڑے پیمانے پر چلغوزے کی گمشدگی نے تاجروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے