تازہ ترین دنیا

آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات،ہزاروں سوگوار گرینڈ مصلیٰ پہنچ گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریبا ت،تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز گرینڈ مصلیٰ میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانی عوام تعزیت کیلئے گرینڈ مصلیٰ پہنچنے لگے،شہید رہبر اعلیٰ کی صاحبزادی ، بہو ، داماد اور نواسی کے تابوت بھی سوگواروں کے سامنے رکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کاجسد خاکی تہران کےجنوبی علاقے میں واقع مذہبی اور ثقافتی مرکزامام خمینی مصلیٰ منتقل کردیا گیا۔ تہران میں رقت آمیز مناظردیکھے میں آئے،مختلف ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ روسی اور چینی وفود نے بھی شہید رہبر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا،میت جلوس کی شکل میں ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی۔

جلوس جنازہ میں دو کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے،مرکزی نمازِ جنازہ 5جولائی کی صبح ادا کی جائے گی، شہید سپریم لیڈر کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔ ایران میں 6جولائی کو ملک بھر میں چھٹی ہوگی۔تقریبات کے دوران ڈیڑھ لاکھ پولیس اہلکار الرٹ رہیں گے،6جولائی کو تہران اور 9جولائی کو مشہد کی فضائی حدود بند رہیں گی۔ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کےشہیدسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی شرکت کی تھی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ محسن نقوی ، بلاول بھٹو،مرادعلی شاہ اوردیگر ارکان بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے