تازہ ترین دنیا

لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا اعلان ہوگا، عباس عراقچی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔

 

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ عبوری معاہدے میں امریکی ناکہ بندی کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو کھولنے اور خطے میں جنگوں کے خاتمے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ ان کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا اعلان بھی متوقع ہے، جبکہ جوہری مسئلے پر مذاکرات بعد کے مرحلے میں ہوں گے۔

 

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ابھی دستخط ہونا باقی ہیں اور اس میں تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے خلاف جنگ میں ایران فاتح رہا ہے اور عبوری معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ ان کے بقول اگر یہ معاہدہ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات بھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی اگرمگر نہیں معاہدہ کرو، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

 

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو وعدہ خلافی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ معاہدے کی کامیابی کے لیے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے اور کسی قسم کا بہانہ یا پسپائی قبول نہیں کی جائے گی۔

ادھر ایران کے اعلیٰ مشاورتی و ثالثی ادارے کے رکن محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادہ ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ عوامی اعلان سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے