(اردو ایکسپریس) پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کویت میں امریکا کی ال سالم ، احمد الجابر، بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ بیان میں امریکا کو خبردار کیا گیا ہےکہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران پورے خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنا دے گا،اللہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے ایرانی حکام سے براہِ راست رابطے کو جھوٹ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کا دعویٰ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہے۔